3 فروری، 2016، 1:12 PM

موغادیشو سے پرواز کرنے والے مسافر جہاز میں اچانک دھماکے سے شگاف پڑ گیا

موغادیشو سے پرواز کرنے والے مسافر جہاز میں اچانک دھماکے سے شگاف پڑ گیا

صومالیہ کے دارالحکومت موغادیشو سے پرواز کرنے والے مسافر جہاز میں اچانک دھماکے سے شگاف پڑ گیا، جس کے بعد طیارے کی ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ صومالیہ کے دارالحکومت موغادیشو سے پرواز کرنے والے مسافر جہاز میں اچانک دھماکے سے شگاف پڑ گیا، جس کے بعد طیارے کی ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی۔جہاز کے سربین پائلٹ کے مطابق انہیں پہلے ایسا لگا جیسے جہاز میں دھماکہ ہوا، تاہم خوش قسمتی سے جہاز میں زیادہ ہلچل نہیں ہوئی جس کے باعث اس کی لینڈنگ آسان رہی۔

ایوی ایشن کے ماہرین نے جہاز میں پڑنے والے شگاف کی تصاویر دیکھ کر کہا کہ بظاہر ایسا لگتا ہے کہ جہاز میں سوراخ دھماکہ خیز مواد کے ذریعے کیا گیا۔

صومالیہ کے ایوی ایشن افسر علی محمد نے بتایا کہ جہاز میں عملے کے ارکان سمیت 74 افراد سوار تھے، جبکہ طیارے میں بڑا شگاف پڑنے سے 2 افراد معمولی زخمی ہوئے، تاہم طیارے کی ہنگامی لینڈنگ کے بعد تمام مسافروں کو بحفاظت باہر نکال لیا گیا۔

انہوں نے بتایا کہ ’ڈالو ایئر لائن‘ کے موغادیشو سے افریقی ملک جیبوتی جانے والے طیارے کو ٹیک آف کے چند منٹ بعد ہی شگاف پڑنے کے باعث ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی۔

جہاز میں موجود اقوام متحدہ میں صومالیہ کے نائب سفیر اوالے کُلانے کا فیس بک پر کہنا تھا کہ دوران پرواز انہوں نے اچانک ایک زوردار آواز سنی جس کے بعد طیارے میں دھواں بھر گیا، دھواں کے بعد انہوں دیکھا کہ جہاز میں بڑا شگاف پڑ گیا ہے۔

News ID 1861554

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha